26 اگست 2025 - 16:22
اسرائیلی خفیہ ادارے کے اعداد و شمار: غزہ میں 83 فیصد شہداء غیرنظامی

اسرائیلی خفیہ ادارہ امان کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں اکثریت غیرنظامی ہے، جو کہ کل شہداء کا تقریباً 83 فیصد بنتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، تل ابیب کے دعووں کے برعکس کہ زیادہ تر شہداء فلسطینی مزاحمتی عناصر ہیں، امان کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہید ہونے والوں کی اکثریت یعنی تقریباً 83 فیصد غیرنظامی ہیں۔

گارجین، صہیونی ویب سائٹ "سیحا مکومیت" اور الیکٹرانک میگزین 972 کے مشترکہ تحقیق کے مطابق، اسرائیل کی فوج کے اندرونی اور معتبر ذرائع سے یہ معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کے مجاہدین کی شہادت کی تعداد 8,900 سے زیادہ نہیں۔

 7,330 حماس اور اسلامی جہاد کے مجاہدین شہید ہوئے، جبکہ 1,570 مزید افراد ممکنہ طور پر مجاہدین تھے، جس سے کل شہداء مجاہدین کی تعداد 8,900 بنتی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ صرف 17 فیصد غزہ کے شہداء مجاہدین ہیں، اور 83 فیصد غیرنظامی ہیں۔

مزید یہ کہ تقریباً 10,000 لاشیں ملبے تلے دب گئیں، ہزاروں افراد لاپتہ ہیں، اور کئی لاشیں اتنی جل گئی ہیں کہ شناخت ممکن نہیں۔

اگرچہ اسرائیل دعویٰ کر رہا ہے کہ 47,000 حماس اور اسلامی جہاد کے مجاہدین شہید ہو چکے ہیں، یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ مزاحمتی گروپوں کے شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے بہت کم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha